تلنگانہ میں وسط مدتی انتخابات یقینی: ایٹالہ راجندر

   

حیدرآباد/9 ـجنوری، ( سیاست نیوز) بی جے پی رکن اسمبلی ایٹالہ راجندر نے تلنگانہ میں وسط مدتی انتخابات کی پیش قیاسی کی ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجندر نے کہا کہ ٹی آر ایس کا حال بجھتے چراغ کی طرح ہے اور کسی بھی وقت حکومت زوال کا شکار ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2023 میں اسمبلی کی میعاد ختم ہونے تک حکومت کی برقراری ممکن نہیں اور وسط مدتی انتخابات یقینی ہیں۔ حضور آباد کی طرح تلنگانہ بھر میں ٹی آر ایس کو شکست ہوگی ۔ عوام نے حکومت کو زوال پذیر کرنے کا تہیہ کرلیا ہے۔ راجندر نے کہا کہ کے سی آر حکومت عوامی مسائل کی یکسوئی میں ناکام ہوچکی ہے۔ تلنگانہ میں صرف خاندانی حکومت ہے اور عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہے۔ بدعنوانیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث کے سی آر حکومت کو عوام سبق سکھائیں گے۔ راجندر نے کہا کہ جی او 317 سے دستبرداری تک جدوجہد جاری رہیگی۔ واضح رہے کہ بی جے پی نے مختلف قومی قائدین کو تلنگانہ مدعو کرکے حکومت کے خلاف مہم میں شدت پیدا کردی ہے۔ ر