تلنگانہ میں ٹیچرس کی 28 ہزار جائیدادیں خالی پڑی ہیں

   

Ferty9 Clinic

نیا تعلیمی سال شروع ہونے سے پہلے پوسٹنگ دی جائے
حیدرآباد 26 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں سال 2011 ء سے اب تک ٹیچرس کے کوئی نئے تقررات نہیں ہوئے ہیں۔ اس وقت ٹیچرس کی 28 ہزار جائیدادیں خالی ہیں۔ اب جبکہ نیا تعلیمی سال شروع ہورہا ہے، حکومت کو چاہئے کہ فوری ٹیچرس کے تقررات کے لئے اقدام کرے۔ جن ٹیچرس کا رکروٹمنٹ ٹسٹ کے ذریعہ انتخاب ہوچکا ہے انھیں نئے تعلیمی سال کے آغاز سے پہلے پوسٹنگ دی جائے۔ 2017 ء میں تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی طرف سے منعقدہ ٹیچرس رکروٹمنٹ ٹسٹ کے ذریعہ 8 ہزار 794 امیدواروں کا انتخاب ہوچکا ہے لیکن ان میں سے کسی کو بھی ابھی تک پوسٹنگ نہیں دی گئی ہے۔