تلنگانہ میں پاسپورٹس اور آدھار کارڈس کی فراہمی میں تاخیر

   

حیدرآباد۔24 مارچ (سیاست نیوز) ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر تلنگانہ حکومت نے ریاست میں ڈاک خدمات کو معطل کردیا ہے تاہم ریاست میں صرف 37ڈاک خانے ہی کام کریں گے جن میں جنرل پوسٹ آفس اور آرسی پورم مکھیہ ڈاک گھر بھی شامل ہیں۔بذریعہ ڈاکیہ فراہم کی جانے والی خدمات جیسے خطوط کو ارسال کرنے ،آدھارکارڈس کے اندراج /اپ ڈیٹ،پاسپورٹ سیوا کیندروں کی خدمات،زائد تعداد میں خطوط یا دوسری اشیا کی بکنگ کی خدمات 31مارچ تک دستیاب نہیں رہے گی تاہم اسپیڈ پوسٹ کی خدمات منتخب ڈاک خانوں میں دستیاب رہے گی۔سیونگ بینک خدمات بھی غیر متاثر رہے گی اور نقد رقم بھی جمع کروائی جاسکتی ہے ، نکالی جاسکتی ہے ۔پوسٹ آفس اے ٹی ایم خدمات بھی دستیاب رہیں گی۔یہ فیصلہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے احتیاطی اقدامات کے حصہ کے طورپر 31مارچ تک تمام بین ضلعی عوامی ٹرانسپورٹ کو منسوخ کرنے ریاستی حکومت کے فیصلہ کے بعد لیاگیاہے۔