ہفتہ 10 دن میں ڈاکٹرس کے تقررات ، ریاست میں مزید 169 بستی دواخانے کے قیام کا منصوبہ
حیدرآباد ۔ 11 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ ریاست میں پرائمری ہیلت سیکٹر کو مستحکم کرنے کے لیے چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ڈائرکٹر آف پبلک ہیلت آفس میں مانیٹرنگ ہب کا افتتاح کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ ریاست کے 887 پرائمری ہیلت سنٹرس میں سی سی کیمرے نصب کئے گئے ہیں اور انہیں ڈائرکٹر آف پبلک ہیلت ، فیملی ویلفیر کمشنر اور ٹی ایس ایم ایس آئی ڈی سی سے مربوط کیا گیا ہے ۔ اعلیٰ عہدیدار یہاں سے مانیٹرنگ کریں گے اور کبھی آوٹ بریک کی ضرورت محسوس ہوئی تو یہاں سے تجاویز اور مشورے دیں گے ۔ ڈاکٹرس کو پی ایچ سی کے فارمیسی اور لیاب کی مانیٹرنگ کرنے کی سہولت فراہم ہوگی ۔ میڈیکل کالجس اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرس ہاسپٹلس سے رابطہ پیدا کرتے ہوئے اسپیشالیٹی طبی خدمات سے استفادہ کرنے کی بھی سہولت فراہم ہوگی ۔ وزیر صحت ہریش راؤ نے کہا کہ اسمبلی حلقہ منوگوڑ کے ضمنی انتخاب کے پیش نظر ڈاکٹرس کے تقررات کے عمل میں تاخیر ہوئی ہے ۔ 969 جائیدادوں کی میرٹ لسٹ کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ ہفتہ 10 دن میں تقررات نامے حوالے کردئیے جائیں گے ۔ جس کے بعد تمام پرائمری ہیلت سنٹرس میں ڈاکٹر دستیاب رہیں گے ۔ ریاست میں 331 بستی دواخانے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ ان کی تعداد کو 500 تک توسیع دینے کا چیف منسٹر کے سی آر نے فیصلہ کیا ہے ۔ ان ہاسپٹلس سے ابھی تک 2.11 کروڑ او پی درج ہوا ہے ۔ پی ایچ سیز کے قیام سے عثمانیہ ، گاندھی اور فیور ہاسپٹلس میں دباؤ کم ہوا ہے ۔ سال 2019 میں عثمانیہ ہاسپٹل میں 12 لاکھ او پی تھا جو اب گھٹ کر سالانہ 5 لاکھ تک محدود ہوگیا ہے ۔ گاندھی ہاسپٹل میں 6.5 لاکھ او پی تھا جواب گھٹ کر 3.70 لاکھ نیلوفر میں 8 لاکھ او پی تھا جو گھٹ کر 5.5 لاکھ ، فیور ہاسپٹل میں او پی 4 لاکھ تھا جو اب گھٹ کر 2 لاکھ ہوگیا ۔ جس کے نتیجہ میں ان ہاسپٹلس میں آپریشن بڑھ گئے ۔۔ ن