تلنگانہ میں کئی مقامات پر رات کے درجہ حرارت میں گراوٹ

   

حیدرآباد: تلنگانہ میں کئی مقامات پر رات کے درجہ حرارت میں گراوٹ ہوگئی ہے ۔معمول سے دو تا چار ڈگری درجہ حرارت میں گراوٹ ہوئی۔ہندوستانی محکمہ موسمیات نے کہاکہ بیشتر حصوں میں درجہ حرارت میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوئی ہے جبکہ ریاست کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے کم ہے ۔ضلع عادل آباد میں اقل ترین درجہ حرارت9.2ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔ جبکہ راماگنڈم میں 11.9،میدک میں 15.5،ہنمکنڈہ میں 16،بھدراچلم میں 16.4، محبوب نگر میں 17.4ڈگری،نلگنڈہ میں 18.4ڈگری درج کیا گیا۔