حیدرآباد 10 نومبر(یواین آئی) تلنگانہ میں کئی مقامات پر سردی کی لہر میں اضافہ ہواہے ۔نومبر کے پہلے ہفتہ میں سردی کی لہر میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا ہے ۔ کریم نگر، جگتیال،نظام آباد، میڑچل ملکاجگری، نرمل کے علاوہ حیدرآباد میں سردی کی لہر بڑھ گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا اور عوام سے چوکسی اختیار کرنے کی خواہش کی ۔اس ماہ کئی مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت 19.3 ڈگری درج کیاگیا۔محکمہ نے کہا کہ آئندہ دنوں میں کئی مقامات پر درجہ حرارت 11 ڈگری درج کیاجائیگا ۔ درجہ حرارت میں گراوٹ سے کئی علاقوں میں صبح سے کہر کی گھنی چادردیکھی جارہی ہے ۔ حکام نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ سردی کی لہر میں اضافہ کے پیش نظر چوکس رہیں۔ محکمہ نے کہاکہ آئندہ مہینہ میں سردی کی لہر میں اضافہ کے پیش نظر چوکسی کی ضرورت ہے ۔