موضع کوتہ پلی میں رعیتو اتسو پروگرام، ٹی آر ایس قائدین کا خطاب
گمبھی راؤ پیٹ۔راجننہ سرسلہ ضلع کے گمبھی راؤ پیٹ سے وابستہ موضع کوتہ پلی میں آج ٹی آرایس قائدین و کاشتکار جن میں زیڈ پی ٹی سی وجیا لکشمن گوڈ، یم پی پی کروناسریندریڈی، زیڈ پی کوآپشن محمداحمد علی، سرپنچ سروپا نرسمہا ریڈی ، صدر منڈل ٹی آرایس گمبھی راو پیٹ پی وینکٹ سوامی گوڑ ،سابق صدر نشین زرعی مارکٹ کمیٹی دیاکرراؤ، سابق زیڈ پی کوآپشن محمد غوث،ڈاکٹر راجہ رام، وینکٹ یادو، جی ملیشم ، اے سوامی شامل ہیں ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے رعیتوبندھو اسکیم کے تحت کسانوں کودی گئی مالی امداد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے بطور تشکر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور حلقہ کی نمائندگی کرنے والے وزیر کے ٹی آر کی تصویر کو دودھ سے نہلایا، اس موقع پر ان قایدین نے ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے کسانوں کے مفاد میں روبہ عمل لائی جانے والی تمام تر فلاحی اسکیمات کا ذکر کیا اور کہا کہ تلنگانہ میں کاشتکاروں کے لئے کے سی آر نے جو اسکیمات شروع کی ہیں اس کی سابق میں کوئی مثال نہیں مل سکتی اور نہ ہی ملک کی دیگر ریاستوں میں اس طرح کی اسکیمات موجود ہیں۔ ٹی آرایس قائدین نے مزید کہا کہ ٹی آر ایس کے اقتدار کے بعد تلنگانہ میں ہر طبقہ کی فلاح و بہبودی کے کاموں کو انجام دیا جاریا ہے اور تمام طبقات کی ترقی کے یکساں مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔