تلنگانہ میں کانگریس کا اقتدار یقینی، ٹی آر ایس چین و امریکہ سے مقابلہ کرلے : راہول گاندھی

   


آج صبح 7بجے قافلہ شمس آباد سے چارمینار کی طرف چلے گا ، بڑے پیمانہ پر خیرمقدم کی تیاریاں
حیدرآباد ۔ 31 اکٹوبر ( سیاست نیوز) بھارت جوڑو تحریک کے روح رواں راہول گاندھی نے کہا کہ کانگریس تلنگانہ میں ٹی آر ایس سے کبھی اتحاد نہیں کریگی ، اپنے بل بوتے پر تنہا مقابلہ کرکے اقتدار حاصل کرے گی ۔ چیف منسٹر کے سی آر قومی پارٹی تو کیا انٹرنیشنل پارٹی تشکیل دے لیں ، امریکہ اور چین میں بھی مقابلہ کرلیں یہ ان کا اپنا اختیار ہے ۔ آج کتور ، شاد نگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ بی جے پی و ٹی آر ایس دونوں کارپوریٹ سیکٹرس کو اہمیت دے رہے ہیں ۔ مودی ملک میں دو تین کارپوریٹ اداروں کو اہمیت دے رہے ہیں اور تلنگانہ میں بھی کے سی آر دو تین بزنسمین کو بہت اہمیت دے رہے ہیں ۔ تعلیمی نظام کو خانگی شعبہ کے حوالے کرکے غریب و ذہین طلبہ پر مالی بوجھ عائد کررہے ہیں ۔ راہول گاندھی نے کہا کہ کانگریس تلنگانہ میں تنہا مقابلہ کرے گی اور اقتدار بھی حاصل کرے گی ۔ ٹی آر ایس عوام میں پیغام پہنچانے کی کوشش کررہی ہے کہ کانگریس اس کے ساتھ اتحاد کرنا چاہتی ہے جبکہ ہمارا ویژن صاف ہے ہم ٹی آر ایس سے ہرگز اتحاد نہیں کریں گے ۔ کانگریس کے چند قائدین کی جانب سے ٹی آر ایس سے اتحاد کرنے کی تجویز پیش کرنے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ تلنگانہ کانگریس کے قائدین ٹی آر ایس سے اتحاد کے خلاف ہے ، ان کی ایما پر ہی وہ یہ وضاحت کررہے ہیں کہ کانگریس بی آر ایس قومی پارٹی تشکیل دینے کا اعلان کرچکی ہے اور بہار میں آپ کے حلیف چیف منسٹر نتیش کمار بی آر ایس کا خیرمقدم کرنے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قائد کو علاقائی اور قومی جماعت تشکیل دینے کا اختیار ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر انٹرنیشنل پارٹی تشکیل دے لیں ، امریکہ اور چین سے بھی مقابلہ کرلیں ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ جہاں تک چیف منسٹر بہار نتیش کمار کی تائید کرنے کا سوال ہے بی جے پی کے خلاف لڑنے کیلئے ایک مضبوط فرنٹ کی ضرورت ہے جس کی وہ بھی تائید کرتے ہیں ۔ بی جے پی نے تمام جمہوری اداروں کو دیمک کی طرح تباہ و برباد کردیا ہے ۔ بی جے پی کی فرقہ پرستی کے خلاف تمام سیکولر اور ہم خیال جماعتوں کے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی وہ بھی وکالت کرتے ہیں ۔ تلنگانہ میں ٹی آر ایس لوٹ مار مچاچکی ہے ۔ قبائیلیوں اور دلتوں سے زبردستی اراضیات چھین لئے جارہے ہیں جس کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس ڈٹ کر مقابلہ کریگی ۔ آپ کل چارمینار میں اسد اویسی کے پارلیمانی حلقہ کا دورہ کررہے ہیں ۔ آپ نے ہمیشہ مجلس کو بی جے پی کی بی ٹیم قرار دیا ہے ۔ اس پر آپ کا ردعمل کیا ہے ۔ میں چارمینار میں اسی مقام پر جا رہا ہوں جہاں سے راجیو گاندھی نے سدبھاؤنا یاترا شروع کی تھی ۔ ن