تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت آئی تو کسانوں کے قرض معاف کر دیے جائیں گے: راہل گاندھی

   

حیدرآباد:کانگریس کی ‘بھارت جوڑو یاترا’ کی قیادت کرنے والے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے پیر کو کہا کہ اگر ان کی پارٹی تلنگانہ میں اگلے انتخابات میں اقتدار میں آتی ہے تو ریاست کے کسانوں کے قرض معاف کر دیے جائیں گے۔ تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع سے یاترا کے مہاراشٹر میں داخل ہونے سے پہلے جوکل اسمبلی سیٹ پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ تلنگانہ میں اسپتالوں کی نجکاری کی جارہی ہے اور تعلیمی نظام کو تباہ کیا جارہا ہے۔