پولیٹیکل افیرس کمیٹی، اڈوائزری کمیٹی، سمویدھان بچاؤ پروگرام کمیٹی اور تادیبی کارروائی کمیٹی شامل
حیدرآباد 30 مئی (سیاست نیوز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے تلنگانہ کے لئے 5 مختلف کمیٹیوں کی تشکیل کو منظوری دی ہے۔ جنرل سکریٹری تنظیمی اُمور کے سی وینو گوپال نے صدر کانگریس ملکارجن کھرگے کی منظوری سے پولیٹیکل افیرس کمیٹی، اڈوائزری کمیٹی، ڈی لمیٹیشن کمیٹی، سمویدھان بچاؤ پروگرام کمیٹی اور تادیبی کارروائی کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ پولیٹیکل افیرس کمیٹی میں 22 ارکان کو شامل کیا گیا جبکہ 4 بہ اعتبار عہدہ ارکان ہوں گے۔ کمیٹی کے ارکان میں میناکشی نٹراجن، مہیش کمار گوڑ، ریونت ریڈی، بھٹی وکرامارکا، اتم کمار ریڈی، دامودر راج نرسمہا، ومشی چند ریڈی، رینوکا چودھری، بلرام نائک، سریدھر بابو، پونم پربھاکر، ٹی سرینواس ریڈی، ڈی انوسویا سیتکا، محمد علی شبیر، محمد اظہرالدین، اے سرینواس، وی سری ہری مدیراج، بی ایلیا، پی سدرشن ریڈی، کے پریم ساگر راؤ، جے کسم کمار، ای انیل کمار شامل ہیں۔ بہ اعتبار عہدہ ارکان کے طور پر اے آئی سی سی سکریٹریز، پی سی سی ورکنگ پریسیڈنٹس اور محاذی تنظیموں کے سربراہ شرکت کریں گے۔ کانگریس ہائی کمان نے پولیٹیکل افیرس کمیٹی کی تشکیل جدید کے دوران بعض اہم قائدین کو کمیٹی میں جگہ نہیں دی ہے جن میں جاناریڈی اور وی ہنمنت راؤ شامل ہیں جو سابق کمیٹی میں شامل تھے۔ ہائی کمان نے 15 رکنی اڈوائزری کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں میناکشی نٹراجن، اے ریونت ریڈی، مہیش کمار گوڑ، وی ہنمنت راؤ، کے جاناریڈی، کے کیشو راؤ، مدھو یاشکی گوڑ، جی چناریڈی، ڈاکٹر جے گیتا ریڈی، انجن کمار یادو، جے پرکاش ریڈی، ظفر جاوید، جیون ریڈی، ایس راجیا اور ایس راملو نائک شامل ہیں۔ ڈی لمیٹیشن کمیٹی 7 ارکان پر مشتمل ہے جس میں سی ایچ ومشی چند ریڈی صدرنشین ہوں گے۔ ارکان کے طور پر شریمتی جی وجئے لکشمی، اے سرینواس، کے ستیہ نارائنا، شراون کمار ریڈی، ایم پون اور ڈی وینکٹ رمنا شامل کئے گئے ہیں۔ سمویدھان بچاؤ پروگرام کمیٹی کے صدرنشین کے طور پر پی وجئے کمار کو مقرر کیا گیا جبکہ 15 ارکان میں رکن کونسل ادنکی دیاکر، رکن اسمبلی کے شنکریا، رکن اسمبلی بالو نائک، سابق ایم ایل سی اے نرسا ریڈی، شریمتی اے سگنا، آر سدیشور، کے سنتوش، پی انیل کمار، شریمتی جے دھنا لکشمی، ماجد خان، ڈاکٹر جی راملو، ارجن راؤ، کے ولبھ ریڈی، وی سریکانت ریڈی اور شوری شامل ہیں۔ تادیبی کارروائی کمیٹی کے صدرنشین کے طور پر رکن پارلیمنٹ ناگر کرنول ڈاکٹر ملو روی کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ اے شام موہن نائب صدرنشین ہوں گے۔ ارکان کے طور پر ایم نرنجن ریڈی، بی کملاکر راؤ، ظفر جاوید اور ڈاکٹر جی وی رمنا کرشنا کو شامل کیا گیا۔1