تلنگانہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 397: ایٹالہ راجندر

,

   

حیدرآباد۔8اپریل(سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد آج مثبت پائے گئے 49مریضوں کو شمار کئے جانے کے بعدریاست میں مریضوں کی تعداد397 ہوچکی ہے جو کہ زیر علاج ہیں ۔ ریاستی وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے آج پریس کانفرنس کے دوران یہ بات بتائی ۔ انہو ںنے بتایا کہ جن لوگوں کو بیرونی سفر سے واپسی کے بعد قرنطینہ میں رکھا گیا تھا انہیں جلد اپنے گھر روانہ کردیا جائے گا کیونکہ ان میں سے بیشتر کی قرنطینہ کی مدت قریب الختم ہے۔ ایٹالہ راجندر نے بتایا کہ ریاستی حکومت کے پاس 3.5لاکھ ٹسٹ کٹس موجود ہیں اور ادویات کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ انہوں نے ادویات کی کمی کی اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس پر قابو پانے کے ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔