وائرس کی منتقلی حکومت کیلئے بڑا چیلنج، سکنڈ انفکشن سے بچنے شہریوں کا گھروں میں رہنا ضروری
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ہفتہ کے روز یہ خوف مزید قوی ہوگیا کیوں کہ وائرس سے متاثرہ شخص سے صحت مند شخص میں منتقل ہونے کا کیس سامنے آیا ہے ۔ ریاستی حکومت نے اس طرح کے پہلے کسی کی نشاندہی کی ہے جس کو پہلا سکنڈری انفکشن قرار دیا ہے covid-19 دراصل اس کو اپنے ساتھ لانے والے اصل شخص سے شہر پہونچا ہے ۔ یہ شخص بیرون ملک سے یہاں آیا تھا اس کے پاس سے وائرس مقامی شخص میں منتقل ہوگیا جب کہ مقامی شخص نے کوئی بین الاقوامی سفر نہیں کیا ہے ۔ حکومت نے تلنگانہ میں اس طرح کے دو تازہ کیس سامنے آنے کا اعلان کیا ہے ۔ جس میں سکنڈری انفکشن والا کیس بھی ہے جس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے ۔ جمعہ کے دن ریاستی حکومت عوام کو یہ بھروسہ دلانے کی کوشش کررہی تھی کہ ریاست تلنگانہ covid-19 کی مقامی منتقلی سے پاک ہے لیکن آج ہفتہ کو مقامی طور پر وائرس کے ایک سے دوسرے کو منتقل ہونے کا کیس ظاہر ہوا ۔ ریاستی حکومت کے لیے اس طرح کا کیس چیلنج بھرا ہے ۔ حکومت اس وائرس کو تیزی سے پھلانے سے روکنے کے لیے اقدامات کیے ہیں ۔ مقامی طور پر وائرس کی منتقلی سے متاثرہ شخص کی عمر 35 سال بتائی گئی ہے ۔ جس کو مریض نمبر 20 بتایا گیا ہے مریض نمبر 14 کی زد میں آیا تھا مریض 14 کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی 19 مارچ کو توثیق ہوئی تھی یہ مریض دوبئی سے حیدرآباد پہونچا تھا ۔ حیدرآباد میں کورونا وائرس کے کیس میں اضافہ کے بعد راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے عہدیداروں نے انٹرنیشنل ٹرمنل کو بند کردیا ہے ۔ اب یہ ٹرمنل 29 مارچ کو کھولا جائے گا ۔ انٹرنیشنل ٹرمنل کے بند کردئیے جانے کے باعث کئی بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں ۔۔