مریضوں کی تعداد 36 ہوگئی، بیرونی سفر کرنے والی دو خواتین اور ایک شخص شامل
حیدرآباد 24 مارچ (پی ٹی آئی) حکومت نے منگل کو توثیق کی کہ تلنگانہ میں کوویڈ ۔ 19 کے مزید تین معائنے مشتبہ پائے گئے ہیں جس کے ساتھ ہدایات یا اس خوفناک وباء سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 36 تک پہونچ گئی ہے۔ کوویڈ ۔ 19 سے متعلق تازہ ترین میڈیا بلیٹن میں حکومت نے کہاکہ کورونا وائرس سے متاثرہ تین افراد میں ایک 49 سالہ شخص نے لندن کا سفر کیا تھا۔ ایک 39 سالہ خاتون نے جرمنی اور ایک 61 سالہ خاتون نے سعودی عرب کا سفر کیا تھا۔ سرکاری ذرائع نے کہاکہ تمام تین مریضوں کی حالت مستحکم ہے۔ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے حکومت پہلے ہی 31 مارچ تک لاک ڈاؤن نافذ کرچکی ہے۔ ریاست میں آج سے رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب کے دوران مزید 21 دن تک ہندوستان بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
