38 اموات،26 اضلاع میں 100 سے زیادہ کیس ‘مجموعی اموات 2000 ہوگئیں
حیدرآباد۔ تلنگانہ میں کورونا کا قہر دن بہ دن سنگین رُخ اختیار کررہا ہے۔ روزانہ کیسس کی تعداد میں تقریباً 1000 کا اضافہ درج کیا گیا جبکہ اموات میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ کورونا کی پہلی لہر کے مقابلہ میں دوسری لہر زیادہ مہلک ثابت ہوئی ہے۔ گذشتہ سال مارچ میں کورونا کے منظر عام پر آنے کے بعد سے تلنگانہ میں پہلی مرتبہ 8000 سے زائد کیس درج ہوئے اور پھر 38 اموات واقع ہوئی ہیں۔ ریاست کے 26 اضلاع میں کورونا کیسس کی تعداد 100 سے زائد ہے۔ 3 اضلاع گریٹر حیدرآباد، ملکاجگیری اور رنگاریڈی میں کیسس کی مجموعی تعداد 2500 درج کی گئی۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8126 نئے پازیٹیو کیسس درج کئے گئے جبکہ 3307 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ پازیٹیو کیسس کی مجموعی تعداد 395232 ہوچکی ہے جبکہ 330304 افراد صحت یاب ہوئے۔ فوت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1999 ہوچکی ہے جو کل 2000 سے تجاوز کرجائے گی۔ ریاست میں ایکٹیو کیسس 62929 درج کئے گئے۔ جمعہ اور ہفتہ کے درمیان ایک لاکھ 8 ہزار 602 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 5439 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ بلیٹن کے مطابق ریاست میں 79.5 فیصد مریض غیر علامتی ہیں جبکہ 20.5 فیصد مریض علامتوں کے ساتھ پائے گئے ہیں۔ گریٹر حیدرآباد میں 1259 نئے کیسس درج کئے گئے جبکہ اضلاع میں عادل آباد119 ، کتہ گوڑم 187 ، جگتیال 264، جنگاؤں 140 ، بھوپال پلی 55 ، گدوال 70 ، کاماریڈی 180 ، کریم نگر 286 ، کھمم 339 ، آصف آباد 90 ، محبوب نگر 306، محبوب آباد 148 ، منچریال233 ، میدک 192، ملکاجگیری 676 ، ملگ 63 ، ناگرکرنول 47 ، نلگنڈہ 346 ، نارائن پیٹ 49 ، نرمل 68 ، نظام آباد 497 ، پداپلی 121 ، سرسلہ 164 ، رنگاریڈی 591 ، سنگاریڈی201 ، سدی پیٹ 306، سوریا پیٹ 168 ، وقارآباد 185 ، ونپرتی 100، ورنگل ( رورل ) 175، ورنگل ( اربن ) 334 اور بھونگیر میں 167 نئے کیس درج کئے گئے۔