تلنگانہ میں کورونا کیسوں میں پھر اضافہ، 1286 نئے کیس درج

,

   

گریٹر حیدرآباد میں متاثرین کی تعداد میں کمی، اضلاع میں اضافہ باعث تشویش
حیدرآباد۔تلنگانہ میں کورونا کے کیسس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان پھر ایک بار اضافہ درج کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق ریاست میں 1286 نئے پازیٹیو کیسس درج کئے گئے اور پیر کی رات تک 12 اموات واقع ہوئی ہیں۔ اتوار کی رات تک نئے کیسس کی تعداد 1000 سے کم درج کی گئی تھی لیکن 24 گھنٹوں میں دوبارہ اضافہ درج کیا گیا۔ ریاست میں کورونا پازیٹیو کیسس کی جملہ تعداد بڑھ کر 68946 ہوچکی ہے جبکہ اموات 563 ہوگئیں۔ کورونا ٹسٹوں کے معاملہ میں تلنگانہ نے اہم پیشرفت کی ہے۔ 5 لاکھ ٹسٹ تاحال مکمل ہوچکے ہیں۔ اتوار اور پیر کے درمیان محکمہ صحت کی جانب سے 13787 ٹسٹ کئے گئے اور ٹسٹوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ ایک ہزار 25 ہوگئی ہے۔ 919 نمونوں کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ 24 گھنٹوں میں 1066 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ۔ صحتیاب افراد کی تعداد بڑھ کر49675 ہوگئی جو 72 فیصد ہے۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 65.77 فیصد ہے۔ ریاست میں 18708 ایکٹیو کیسس ہیں جن میں 11935 افراد ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ گریٹر حیدرآباد کے مقابلہ اضلاع میں کورونا کے کیسوں میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں 391 کیس درج کئے گئے جبکہ بھدرادری 38 ، عادل آباد 9 ، جگتیال 22، جنگاؤں 8 ، گدوال 55، کاماریڈی 6 ، کریم نگر 101، کھمم 41 ، محبوب نگر 39 ، محبوب آباد 27 ، منچریال 21 ، میدک 7 ، ملکاجگیری 72 ، ناگرکرنول 29 ، نلگنڈہ 29 ، نظام آباد 59، پدا پلی 59، رنگاریڈی 121 ، سنگاریڈی 15 ، سدی پیٹ 14 ، سوریا پیٹ 23 ، وقارآباد 17، ونپرتی 14 ، ورنگل ( رورل ) 11، ورنگل ( اربن ) 63 اور بھونگیر میں 3 کیسس درج کئے گئے۔