تلنگانہ میں کورونا کیسیس میں بتدریج اضافہ

   

کھانسی، زکام کے مریضوں کیلئے آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کا لزوم
حیدرآباد۔15۔جون(سیاست نیوز) تلنگانہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مریضوں کو دیکھتے ہوئے محکمہ صحت نے نزلہ اور کھانسی کی شکایت کے ساتھ رجوع ہونے والے مریضوں کے آرٹی پی سی آر معائنوں کا لزوم عائد کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ احکام میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی بھی مریض میں کوئی معمولی علامات بھی نظرآتی ہیں تو ایسی صورت میں کورونا وائرس کا معائنہ کیا جائے اور کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے ۔ ڈاکٹر جی سرینواس نے تمام سرکاری دواخانوں کے علاوہ عوامی مراکز صحت اور بستی دواخانوں کے ذمہ داروں کو روانہ کردہ مکتوب میں اس بات کی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ کھانسی اور نزلہ کے علاوہ معمولی بخار کے ساتھ رجوع ہونے والوں کے آرٹی پی سی آر معائنوں کو یقینی بنائیں تاکہ کورونا وائرس کی توثیق کی صورت میں انہیں قرنطینہ کا مشورہ دیا جا سکے ۔ م
دیتے ہوئے مریضوں کی تعداد پر کنٹرول اور وباء کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے ۔بتایاجاتا ہے کہ گذشتہ یوم شہرریاست تلنگانہ میں 219 کورونا وائرس کے مریضوں کی نشاندہی کے ساتھ ہی محکمہ صحت نے سرکاری دواخانوں کے ذمہ داروں کے لئے رہنمایانہ خطوط جاری کرتے ہوئے انہیں احتیاط برتنے اور کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے ضرورت پڑنے پر خصوصی گوشوں کی تیاری کا مشورہ دیا ہے۔بتایاجاتا ہے کہ محکمہ صحت کے اعلیٰ عہدیدارو ںنے محلہ واری اساس پر کورونا وائرس معائنوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جن مریضوں میں نزلہ ‘ زکام اور بخار کے علاوہ ددیگر علامات ظاہر ہوں گی ان کے لئے آرٹی پی سی آر معائنہ کروانے کا لزوم عائد کیا جائے گا ۔م