تلنگانہ میں کورونا کے 1061 نئے کیس : ایک شخص فوت

   

حیدرآباد/8 فروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1061 نئے کیس منظر عام پر آئے جبکہ ایک موت ہوئی۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 3590 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اتوار اور پیر کے درمیان 69892 ٹسٹ کئے گئے جن میں 2018 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ 21470 افراد آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ ریاست میں کورونا سے ریکوری کی شرح 96.72 فیصد درج کی گئی۔ گریٹر حیدرآباد میں 274 کیس درج کئے گئے جبکہ عادل آباد 10 ، کتہ گوڑم 38 ، جگتیال 31 ، کاماریڈی 20 ، کریم نگر 32 ، کھمم 38 ، محبوب نگر 23 ، میدک 20 ، ملکاجگیری 78 ، نلگنڈہ 45 ، رنگاریڈی 78، نظام آباد 27 ، سنگاریڈی 40 ، سوریا پیٹ 34 ، سدی پیٹ 42 اور بھونگیر میں 9 کیس منظر عام پر آئے۔ر