تلنگانہ میں کورونا کے 1,198 نئے کیس ‘ 7 اموات

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں آج ایک دن میں کورونا کے 1,198 نئے پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ہیںجس سے اب تک ریاست میں جملہ متاثرین کی تعداد 46,276 ہوگئی ہے ۔ آج ایک دن میں سات اموات بھی ہوئی ہیں اور اب تک مرنے والوں کی تعداد 422 ہوگئی ہے ۔ ریاستی حکومت کے ایک بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ آج جملہ 1,885 مریضوں کو علاج و صحتیابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔ اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 34,323ہوگئی ہے ۔ مزید 11,530 مریض دواخانوںمیں زیر علاج ہیں۔ نئے کیسوں میںجی ایچ ایم سی حدود سے 510 ‘ رنگا ریڈی سے 106 ‘ میڑچل سے 76 کریمنگر سے 87 ‘ ورنگل اربن سے 73 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔