تلنگانہ میں کورونا کے 1708 نئے کیسس، 5 اموات

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1708 نئے کیسس منظر عام پر آئے ہیں جبکہ 5 اموات واقع ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے ہیلت بلیٹن کے مطابق پازیٹیو کیسس کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 14 ہزار 792 ہوچکی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2009 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ فوت ہونے والوں کی تعداد 1233 ہوچکی ہے۔ مریضوں سے زیادہ صحت یاب ہونے والے افراد ہیں ۔ ایکٹیو کیسس کی تعداد 24208 ہے جن میں سے 19748 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ 46835 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 1034 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ نئے کیسس کے اعتبار سے گریٹر حیدرآباد ریاست میں بدستور سرفہرست ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 277 کیسس درج کئے گئے۔