تلنگانہ میں کورونا کے 178 نئے کیس : 6 اموات

,

   

حیدرآباد 9 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) تلنگانہ میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج منگل کو ایک دن میں کورونا کے جملہ 178 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ تمام مقامی مریض ہیں اور کوئی مائیگرنٹ یا بیرون ملک سے آنے والا اس میں شامل نہیں ہے ۔ اس طرح اب تک جملہ 3472 مقامی مریض کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں 448 ایسے مریض ہیں جن میں مائیگرنٹس اور بیرون ملک سے آنے والے شامل ہیں۔ ریاست میں جملہ کورونا مریضوں کی تعداد 3920 ہوگئی ہے ۔ آج کورونا سے چھ اموات بھی ہوئی ہیں جس کے نتیجہ میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 148 ہوگئی ہے ۔ اب تک جملہ 1742 مریضوں کو علاج اور صحتیابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔ مزید 2030 مریض زیر علاج ہیں۔ آج جو 178 مریض رپورٹ ہوئے ہیں ان میں 143 کا تعلق گریٹر حیدرآبا دکے حدود سے بتایا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ رنگا ریڈی ضلع سے 15 اور میڑچل ضلع سے 10 پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ محبوب نگر ‘ سنگاریڈی اور میدک سے دو دو کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ جگتیال ‘ آصف آباد‘ سرسلہ اور ورنگل رورل سے ایک ایک کیس کی اطلاع ملی ہے ۔ ریاستی حکومت کے صحت بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ہائپر ٹنشن ‘ ذیابطیس ‘ امراض قلب ‘ گردے کے امراض اور دوسرے تنفسی امراض کا شکار افراد زیادہ احتیاط برتیں۔