تلنگانہ میں کورونا کے 1891 نئے کیسس، 7 اموات

   

حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 1891 نئے کیسس منظر عام پر آئے اور 7 اموات واقع ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ہیلت بلیٹن کے مطابق 1878 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ ریاست میں کورونا پازیٹیو کیسس کی تعداد 208535 ہوچکی ہے جبکہ اموات 1208 تک پہنچ گئی ۔ ایکٹیو کیسس کی تعداد 26374 ہے جبکہ 21801 افراد ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 53086 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 915 کا نتیجہ انا باقی ہے ۔ حیدرآباد کے بشمول تمام 33 اضلاع کورونا کی زد میں ہیں۔ حیدرآباد میں 285 نئے کیسس درج کئے گئے جبکہ ملکاجگیری 195 اور رنگا ریڈی میں 175 کیسس درج کئے گئے ۔ اضلاع میں عادل آباد 32 ، کتہ گوڑم 65 ، جگتیال 37 ،کاما ریڈی 41 ، کریم نگر 97 ، کھمم 72 ، محبوب آباد 40 ، نلگنڈہ 128 ، نظام آباد 46 ، پدی پلی 36 ، سرسلہ 42 ، سنگا ریڈی 47 ، سدی پیٹ 64 ، سوریا پیٹ 39 ، ونپرتی 37 ، ورنگل اربن 76 اور بھونگیر میں 38 کیسس منظر عام پر آئے۔