حیدرآباد۔/7 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسس کی تعداد بڑھ کر 203 ہوچکی ہے جبکہ ایک موت واقع ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 160 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں پازیٹو کیسس کی تعداد 677341 ہے جبکہ 6699488 افراد صحت یاب ہوئے۔ فوت ہونے والوں کی تعداد 4001 ہوچکی ہے۔ ریکوری کی شرح 98.84 فیصد درج کی گئی۔ 3852 افراد ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ اتوار اور پیش کے درمیان 40730 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 1954 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر جوکھم والے ممالک سے آنے والے 105 مسافرین کا ٹسٹ کیا گیا۔ اب تک 1910 بیرونی مسافرین کا ٹسٹ کیا جاچکا ہے ان میں سے ایک بھی کیس اومی کرون ویرینٹ کا منظر عام پر نہیں آیا۔ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران حیدرآباد، کریم نگر، میڑچل، رنگاریڈی اور سنگاریڈی میں کیسس کی تعداد میں اضافہ درج کیا گیا۔ر