حیدرآباد۔/15 جون، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 205 کیسس درج کئے گئے۔ گزشتہ دو دنوں سے ریاست میں کیسس کی تعداد میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 63 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے جبکہ 1401 افراد آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ پیر اور منگل کے درمیان 21070 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 533 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ ریاست میں ابھی تک جملہ 3 کروڑ 52 لاکھ 19 ہزار 844 کورونا ٹسٹ کئے گئے۔ حیدرآباد میں 132 کورونا کیسس درج کئے گئے جبکہ رنگاریڈی میں 39 اور ملکاجگیری میں 10 کیسس درج ہوئے ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران کیسس میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے محکمہ صحت نے کورونا ٹسٹوں میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈائرکٹر پبلک ہیلت ڈاکٹر سرینواس راؤ نے کہا کہ کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر فوری ٹسٹ کیا جائے تاکہ مزید پیچیدگیوں سے بچا جاسکے۔ ر
بخار اور سانس کی تکلیف جیسی علامات کی صورت میں کورونا ٹسٹ کی تجویز پیش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق کوویڈ قواعد پر عمل آوری کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ر