تلنگانہ میں کورونا کے 207 نئے کیس

   

ایر پورٹ پر2 بیرونی مسافرین کا ٹسٹ پازیٹو رہا، نتیجہ کا انتظار
حیدرآباد۔/10 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میںکورونا کے 207 نئے کیس منظر عام پر آئے جبکہ 196 افراد صحت یاب ہوئے۔ اس مدت کے دوران ایک شخص کی موت ہوئی۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق ریاست میں 3897 افراد ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ چہارشنبہ اور جمعرات کے درمیان 38467 ٹسٹ کئے گئے جن میں 3044 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ حیدرآباد انٹر نیشنل ایرپورٹ پر آج 668 بیرونی مسافرین کا ٹسٹ کیا گیا جو جوکھم والے ممالک سے پہنچے تھے۔ آر ٹی پی سی آر ٹسٹ میں دو مسافرین پازیٹیو پائے گئے اور ان کے نمونے مزید ٹسٹ کیلئے لیاب کو روانہ کئے گئے۔ ان کے نتیجہ کا انتظار ہے۔ ابھی تک ایر پورٹ پر 3235 مسافرین کا ٹسٹ کیا گیا جو اومی کرون سے متاثرہ ممالک سے حیدرآباد پہنچے تھے۔ گریٹر حیدرآباد میں 82 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ کتہ گوڑم 14 ، کریم نگر 16، ملکاجگیری 11، رنگاریڈی 19 اور ہنمکنڈہ میں 12 نئے کیسس منظر عام پر آئے۔ دیگر اضلاع میں کیسس کی تعداد 10 سے کم درج کی گئی۔ر