حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 2154 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 8 اموات واقع ہوئی ہیں۔ گزشتہ چند دنوں کے مقابلہ کورونا کیسس میں اضافہ درج کیا گیا ہے ۔ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں پازیٹیو کیسس کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ محکمہ صحت کے ہیلت بلیٹن کے مطابق 24 گھنٹے میں 2154 پازیٹیو کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 2239 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ جملہ پازیٹیو کیسس 204748 ہیں جبکہ اموات 1189 تک پہنچ گئیں۔ ایکٹیو کیسس کی تعداد 26551 ہے جن میں سے 21864 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 54277 کورونا ٹسٹ کئے گئے۔ جن میں سے 1525 کا نتیجہ انا باقی ہے۔ حیدرآباد میں 303 نئے کیسس درج کئے گئے جبکہ رنگا ریڈی میں نئے کیسس کی تعداد 205 ہے ۔ اضلاع میں کتہ گوڑم 92 ، جگتیال 45 ، کاما ریڈی 71 ، کریم نگر 96 ، کھمم 121 ، محبوب نگر 40 ، محبوب آباد 45 ، منچریال 39 ، ملکاجگیری 187 ، ناگر کرنول 33 ، نلگنڈہ 124 ، نظام آباد 60 ، پدا پلی 42 ، سرسلہ 41 ، سنگا ریڈی 63 ، سدی پیٹ 78 ، سوریا پیٹ 79 ، ورنگل اربن 74 اور بھونگیر میں 39 نئے کیسس درج کئے گئے۔