حیدرآباد 16جون (سیاست نیوز) تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 285 کیس درج کئے گئے جو کورونا کی لہر کے کم ہونے کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق 65 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے۔ 1621 افراد آئسولیشن کے تحت زیرعلاج ہیں۔ منگل اور چہارشنبہ کے درمیان 28424 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں 653 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ حیدرآباد میں 1988 ء کیس درج کئے گئے جو گزشتہ ہفتے کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ کل 132 اور 14 جون کو 164 کیس درج کئے گئے تھے۔ رنگاریڈی میں 54 اور ملکاجگیری میں 16 کیس درج کئے گئے۔ حیدرآباد و رنگاریڈی اور ملکاجگیری میں کیسیس میں اضافہ تشویش کا باعث ہے۔ ر