حیدرآباد۔ تلنگانہ میں اتوار کو کورونا کے 3,816 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 27 اموات ہوئی ہیں۔ ریاست میں کورونا وائرس کا شکار افراد کی تعداد 5,28,823 ہوگئی جبکہ مرنے والوں کی تعداد 2,955 تک جا پہونچی ہے ۔ حکومت کے بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے ایکٹیو کیسوں کی تعداد 50,969 ہوگئی ہے ۔ ہفتے اور اتوار کے درمیان حکام کی جانب سے 44,985 معائنے کئے گئے ہیں جن میں 1,496 کی رپورٹس کا انتظار ہے ۔ اتوار کو جملہ 5,892 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ صحتیابی کی شرح 89.80 فیصد بتائی گئی ہے ۔ جو کورونا کیس رپورٹ ہوئے ہیں ان میں جی ایچ ایم سی سب سے آگے ہے ۔ گریٹر حیدرآباد حدود سے 658 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کتہ گوڑم سے 152 ‘ جگتیال سے 135 ‘ کریمنگر سے 152 ‘ کھمم سے 151 ‘ محبوب نگر سے 142 ‘ میڑچل ۔ ملکاجگری سے 293 ‘ ناگرکرنول سے 131 ‘ رنگاریڈی سے 326 ‘ سنگاریڈی سے 143 ‘ سدی پیٹ سے 138 وقار آباد سے 135 ‘ ونپرتی سے 129 اور ورنگل اربن سے 124 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔