حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 461 نئے کیسس درج ہوئے جبکہ 3 اموات واقع ہوئی ہیں۔ 617 افراد اس مدت کے دوران صحت یاب ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق پازیٹیو کیسس کی تعداد 286815 ہوچکی ہے جبکہ 279456 افراد صحت یاب ہوئے۔ فوت ہونے والوں کی تعداد 1544 ہوچکی ہے۔ ایکٹیو کیسس کی تعداد 5815 ہے۔ ریاست میں کورونا سے ریکوری کی شرح 97.43 فیصد درج کی گئی ہے۔ چہارشنبہ اور جمعرات کے درمیان 42013 کورونا ٹسٹ کئے گئے۔ 3647 مریض ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ ریاست میں کورونا کے مریضوں سے زیادہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد درج کی گئی ہے۔ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں 108 نئے کیسس درج کئے گئے جبکہ اضلاع میں رنگا ریڈی 44 ، میڑچل 41 ، کریم نگر 31 ، ورنگل 22 ، سنگا ریڈی 15 اور سوریا پیٹ میں 15 کیسس درج ہوئے ہیں۔ باقی اضلاع میں مریضوں کی تعداد 10 سے کم ہیں۔ 61 سرکاری گورنمٹنٹ ہاسپٹل میں 8583 کورونا بستر دستیاب ہیں جن میں سے صرف 749 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں۔ 7834 بستر خالی ہیں۔ 219 خانگی ہاسپٹلس میں 7790 بستروں کے منجملہ 6389 بستر خالی ہیں۔ کورونا سے متاثر ہونے والوں میں 60.44 فیصد مرد اور 39.37 فیصد خواتین شامل ہیں۔
