تلنگانہ میں کورونا کے 472 نئے کیسس، 509 افراد صحت یاب

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 472 کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 2 اموات واقع ہوئی ہیں۔ اس مدت کے دوران 509 افراد صحت یاب ہوئے ۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق تلنگانہ میں کورونا پازیٹیو کیسس کی تعداد 284863 ہوچکی ہے جبکہ مجموعی طور پر 1531 افراد فوت ہوئے۔ ایکٹیو کیسس کی تعداد 6579 بتائی گئی ہے۔ ریاست میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 276753 ہے۔ ریاست میں کورونا سے ریکوری کی شرح 97.15 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ قومی ریکوری شرح 95.8 فیصد ہے۔ جمعہ اور ہفتہ کے درمیان 37347 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 536 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ ریاست میں تاحال 6723710 کورونا ٹسٹ کئے گئے۔ گریٹر حیدرآباد میں 106 نئے کیسس منظر عام پر آئے ہیں جبکہ اضلاع میں کتہ گوڑم 15 ، کریم نگر 17 ، کھمم 16 ، محبوب آباد 12، منچریال 19 ، ملکاجگیری 45 ، نلگنڈہ 23، نظام آباد 10 ، پدا پلی 10، رنگاریڈی 44 ، سدی پیٹ 17، ورنگل (اربن ) 18 اور بھونگیر میں 13 کیسس منظر عام پر آئے۔