حیدرآباد۔/6 جولائی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 563 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 434 افراد صحتیاب ہوئے۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 4882 افراد آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ ریاست میں کورونا سے ریکوری کی شرح 98.88 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25801 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں 602 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ حیدرآباد میں 297 کیسس درج کئے گئے جو کل کے مقابلہ کسی قدر کم ہیں۔ رنگاریڈی میں 64 ، سنگاریڈی 13 ، وقارآباد9 ، بھونگیر 11 ، نظام آباد 9 ، نلگنڈہ 9 ، منچریال 9 ، کھمم 15، ملکاجگیری 46 اور کتہ گوڑم میں 15 کیسس درج کئے گئے۔ ر