حیدرآباد۔ تلنگانہ میں کورونا کے چھ ہزار مریضوں کا ہوم آئیسولیشن میں علاج کیا جا رہا ہے اور ریاستی حکومت کی جانب سے وباء سے نمٹنے ٹسٹنگ و دیگر اقدامات میں بہتری لائی جا رہی ہے ۔ محکمہ صحت کے ڈائرکٹر جی سرینواس راو نے بتایا کہ دہلی کے بعد سب سے زیادہ ہوم آئیسولیشن تلنگانہ میں ہوا ہے اور یہاں چھ ہزار مریضوں کا گھر پر علاج کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گھر پر علاج کروانے والوں کی ٹیلی میڈیسن اور ویڈیو کالنگ کے ذریعہ رہنمائی کی جا رہی ہے ۔ ہنگامی صورتحال پیدا ہونے پر مریضوں کو دواخانے منتقل کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی نقل و حرکت میں اضافہ کی وجہ سے تلنگانہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔