تلنگانہ میں کورونا کے 7 نئے کیسیس کی توثیق

,

   

حیدرآباد 25 اپریل ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ میں آج ہفتے کو کورونا کیسیس کی تعداد میں خاطر خواہ کمی آئی اور صرف 7 نئے کیسیس کی توثیق ہوئی ہے ۔ اس طرح ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد 990 ہوگئی ہے ۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اب سات نئے کیسیس کے بعد جملہ 658 مریض دواخانوں میںزیر علاج ہیں۔ ہفتے کو کورونا سے کسی مریض کے فوت ہونے کی بھی اطلاع نہیں ہے ۔ اب تک جملہ 25 افراد اس وائرس کی وجہ سے جان گنوا بیٹھے ہیں۔ ریاستی حکومت کے ایک بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 16 افراد کو کورونا کے علاج اور صحتیابی کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔ اس طرح اب تک جملہ 307 افراد کو ڈسچارج کیا گیا ہے ۔