تلنگانہ میں کورونا کے 74 نئے کیس ‘ چھ اموات

,

   

حیدرآباد 30 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) تلنگانہ میں ہفتے کو ایک دن میں کورونا کے 74 نئے کیس پازیٹیو آئے ہیں جبکہ چھ اموات بھی واقع ہوئی ہیں۔ ریاستی حکومت کے ایک بلیٹن میں کہا گیا کہ جو 74 کیس پازیٹیو آئے ہیں ان میں 60 مقامی ہیں جبکہ مائیگرنٹس اور بیرون ممالک سے آنے والے 14 افراد کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔ حکومت نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے چھ اموات ہوئی ہیں۔ان چھ میں ایک تین ماہ کا لڑکا اور ایک 24 دن کا لڑکا بھی شامل ہے ۔ اس کے علاوہ چار افراد کورونا سے فوت ہوئے ہیں۔ مقامی کیسوں میں جی ایچ ایم سی حدود سے 41 ‘ رنگا ریڈی سے پانچ ‘ محبوب نگر اور جگتیال سے دو دو اور سوریہ پیٹ ‘ ونپرتی ‘ ورنگل اربن ‘ وقار آباد ‘ میڑچل ‘ ناگرکونل ‘ نظام آباد سے ایک ایک اور سنگاریڈی سے تین کیس سامنے آئے ہیں۔ اس طرح اب تک ریاست میں جملہ مقامی کورونا مریضوں کی تعداد 2068 تک جا پہونچی ہے جبکہ مائیگرنٹس اور بیرونی ممالک سے آنے والے جملہ 431 افراد متاثر ہوئے ہیں اس طرح جملہ کورونا مریض 2499 ہوگئے ہیں۔ اب تک جملہ 1412 افراد کو کورونا سے صحتیابی کے بعد گھروں کو بھیج دیا گیا ہے جبکہ مزید 1010 افراد دواخانوںمیں زیر علاج ہیں۔ اس کے علاوہ اب تک ریاست میں کوروناک ی وجہ سے فوت ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر 77 تک جا پہونچی ہے ۔ ونپرتی میں آج اب تک کا سب سے پہلا کیس رجسٹر ہوا ہے ۔