تلنگانہ میں کورونا کے 767 کیس، 3 اموات

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد: 13 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 767 نئے کیسس منظر عام پر آئے۔ جبکہ 3 اموات واقع ہوئی ہیں۔ اس مدت کے دوران 848 افراد صحتیاب ہوئے۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق ریاست میں کورونا پازیٹیو کیسس کی تعداد بڑھ کر 633146 ہوچکی ہے جبکہ 619344 افراد صحتیاب ہوئے۔ فوت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3738 ہوچکی ہے۔ ریاست میں ریکوری کی شرح 97.82 فیصد ہے اور 10064 افراد آئیسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ اتوار و پیر کے درمیان 118778 کورونا ٹسٹ کئے گئے۔ گریٹر حیدرآباد میں 77 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ اضلاع میں کوتہ گوڑم 34، جگتیال 17، بھوپال پلی 14، کریم نگر 51، کھمم 84، محبوب آباد 20، منچریال 65، ملکاجگیری 26، نلگنڈہ 52، پیدا پلی 59، رنگاریڈی42، سدی پیٹ 19، سوریا پیٹ 29 اور ورنگل اربن میں 49 کیسس منظر عام پر آئے۔