تلنگانہ میں کورونا کے 82 نئے کیس

   

حیدرآباد۔/6 مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں اتوار کو کورونا کے 82 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ اب تک ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد 7,89,758 ہوگئی ہے اور جملہ مہلوکین کی تعداد 4,111 بتائی گئی ہے ۔ محکمہ صحت کے بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ اتوار کو جملہ 17,022 کورونا معائنے کئے گئے جن میں578 کی رپورٹس کا انتظار ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اتوار کو 311 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ ایکٹیو کیسوں کی تعداد 1,710 رہ گئی ہے ۔