حیدرآباد۔/12 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 83 نئے کیس منظر عام پر آئے جبکہ 61 افراد صحت یاب ہوئے۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 536 ایکٹیو کیس درج کئے گئے جن کا آئسولیشن میں علاج جاری ہے۔ گذشتہ دو دنوں میں 9826 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 314 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ حیدرآباد میں سب سے زیادہ 43 کیس درج کئے گئے۔ دیگر اضلاع جہاں نئے کیس درج ہوئے ان میں عادل آباد، کریم نگر، میدک، منچریال، رنگاریڈی، سنگاریڈی، ہنمکنڈہ، بھونگیر اور کتہ گوڑم شامل ہیں۔ر