تلنگانہ میں کورونا کے 873 نئے کیسس، 4 اموات

   

حیدرآباد۔تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 873 نئے کیس درج کئے گئے جبکہ 4 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا پازیٹیو کیسوں کی تعداد 263526 ہوگئی جبکہ اموات 1430 تک پہنچ چکی ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق ایکٹیو کیسوں کی تعداد 11643 ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1296 افراد صحت یاب ہوئے اور صحتیاب افراد کی تعداد بڑھ کر 250453 ہوچکی ہے۔ ریاست میں کورونا سے ریکوری کی شرح 94.03 فیصد ہے۔ گذشتہ دو دنوں میں 41646 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 604 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں 152 نئے کیس آئے ۔ کتہ گوڑم 58، جگتیال 36، کریم نگر 44، کھمم 29 ، محبوب نگر 20 ، منچریال 22، ملکاجگیری 78 ، نلگنڈہ 47 ، پدا پلی 22 ، سرسلہ 18 ، رنگاریڈی 71، سنگا ریڈی 27 ، سدی پیٹ 18 ، سوریا پیٹ 22 ورنگل ( اربن ) میں 56 نئے کیس درج ہوئے ۔