تلنگانہ میں کوویڈ مثبت شرح 3.40فیصد:ڈائرکٹر صحت عامہ

   

حیدرآباد3 فروری(یواین آئی)تلنگانہ میں کورونا کی صورتحال کے سلسلہ میں ڈائرکٹر صحت عامہ ڈاکٹر سرینواس راو نے ریاستی ہائی کورٹ میں رپورٹ پیش کی۔انہوں نے اس رپورٹ میں نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں کورونا کے معاملات میں کمی ہورہی ہے ۔مریاست میں مثبت شرح 3.40ہے ۔گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)حدود میں یہ شرح 4.64،میڑچل ملکاجگری میں 3.76،نارائن پیٹ میں 8.88،کاماریڈی میں 8.32 مثبت شرح درج کی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ گدوال ضلع میں سب سے کم شرح 1.45فیصد رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تاحال 99لاکھ مکانات میں فیور سروے کا کام انجام دیاگیا ہے اور مختلف علامات پر 4.3لاکھ افراد کو دواوں کے کٹس فراہم کئے گئے ہیں۔بچوں کے علاج کے لئے اسپتالوں میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ریاست میں روزانہ تقریبا ایک لاکھ افراد کے کورونا معائنے کئے جارہے ہیں۔