تلنگانہ میں کے سی آر حکومت تمام طبقات کی ترقی کیلئے کوشاں

   

صدر نشین حج کمیٹی جناب محمد سلیم کی دعوت افطار ‘ ہریش راؤ ‘ محمود علی ‘ ملا ریڈی و دیگر کا خطاب
حیدرآباد۔7۔اپریل (سیاست نیوز) ماہ رمضان ریاستی حکومت سرکاری طور پر منانے کا فیصلہ تشکیل تلنگانہ کے بعد کیا گیا اور ملک بھر میں تلنگانہ واحد ریاست ہے جہاں چیف منسٹر کے سی آر کی سیکولر حکومت تمام طبقات کی یکساں ترقی و خوشحالی کے اقدامات کر رہی ہے۔ ریاستی وزراء مسٹر ٹی ہریش راؤ‘ مسٹر سی ایچ ملا ریڈی ‘ جناب محمد محمود علی نے صدرنشین حج کمیٹی جناب الحاج محمد سلیم کی دعوت افطار سے خطاب میں ان خیالات کا اظہار کیا ۔ دعوت افطار میںمختلف ممالک کے سفارتی عہدیدار ‘ اعلیٰ پولیس عہدیدار‘مختلف محکمہ جات کے عہدیداران اور دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔ دعوت میں شریک اہم شخصیات میں جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست ‘ شیخ عارف النومائی قونصل جنرل متحدہ عرب امارات متعینہ حیدرآباد‘ اورہان یلمان اوکان بے قونصل جنرل ترکیہ متعینہ حیدرآباد‘ مسٹر گیرتھ وائین ڈپٹی ہائی کمشنر برطانیہ متعینہ حیدرآباد‘ جناب محمد مسیح اللہ خان صدرنشین وقف بورڈ ‘ جناب اسحق امتیاز صدرنشین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن ‘ جناب طارق انصاری صدرنشین اقلیتی کمیشن‘ جناب شاہنواز قاسم آئی پی ایس‘ مسٹر ڈی ایس چوہان کمشنر پولیس رچہ کنڈہ‘جناب ایم بی شفیع اللہ آئی ایف ایس‘جناب سید خواجہ معین الدین سی ای او وقف بورڈ ‘ مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری ‘ مولانا صابر پاشاہ قادری خطیب و امام مسجد حج ہاؤز جناب احمد عالم خان‘جناب شاہ عالم رسول خان‘ جناب برکت عالم خان‘جناب سید احمد خان‘جناب عتیق الرحمن صدر جمعیت القریش‘ جناب سید غلام احمد حسین رکن حج کمیٹی شامل ہیں۔ جناب محد سلمان و جناب محمد سمیر ڈائرکٹرس انمول گروپ آف کمپنیز نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔