تلنگانہ میں کے سی آر کی آمرانہ حکومت : بی جے پی قائد

   

کریم نگر۔/6فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی دوسری مرتبہ اقتدار پر آکر ایک ماہ ہوچکا ہے، اس کے باوجود ابھی تک کیبنٹ کی تشکیل عمل میں نہیں آئی ہے۔ بغیر کابینہ کے حکومت چلائی جارہی ہے وجوہات کچھ بھی کیوں نہ ہوں لیکن یہ طریقہ ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار قومی جنرل سکریٹری بی جے پی‘ پی سگناکر راؤ نے سخت تنقید کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ پریس کانفرنس میں صحافی برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزراء کا نامزد نہ کیا جانا چیف منسٹر کے سی آر کی آمرانہ اور تکبرانہ روش کا ثبوت ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے اقتدار میں ملک ترقی کی طرف گامزن ہے۔کسانوں کی تکلیف کو محسوس کرتے ہوئے مرکزی حکومت نے سالانہ چھ ہزار روپئے کی انہیں فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔ حالیہ دنوں غیر موسمی بارش سے کسان پریشان ہوگئے ہیں۔ ان کے اس نقصان کی بھرپائی کے لئے حکومت تلنگانہ فی ایکر 20 ہزار روپئے ادا کرے۔ جمہوری نظام میں انتخابات کا عمل صاف و شفاف ہوناچاہیئے۔ وینوگوپال کومبارکباد دی گئی اور انہیں گاجولا سوپنا کی قیادت میں گلدستہ پیش کیا گیا۔ اس پریس کانفرنس میں ریاستی رکن عاملہ لنگم پلی، سُکر دلت، درگم ماروتی، ترجمان پی سجاتا ریڈی ضلع جنرل سکریٹری جی ستیش، ٹی ہری کمار گوڑ و دیگر موجود تھے۔