تلنگانہ میں گران پنچایتوں کی آن لائین آڈٹ مکمل

   

حیدرآباد۔ 5 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ ملک کی وہ واحد ریاست بن چکی ہے جہاں 2020-21 کیلئے 12,769 گرام پنچایتوں کی آن لائین آڈٹنگ مکمل کرلی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت نے رپورٹس بھی آن لائین اپ لوڈ کردی ہیں۔ مرکزی حکومت نے شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے گرام پنچایتوں کے آن لائین آڈٹ 2019-20 میں متعارف کروایا تھا ۔ اس سے مجالس مقامی میں فنڈز کے بیجا استعمال کو بھی روکنے میں مدد ملتی ہے ۔