تلنگانہ میں گرمی کی شدت ۔ عادل آباد زیادہ متاثر

   

حیدرآباد 26مارچ (یو این آئی) تلنگانہ میں گرمی کی شدت برقرارہے ۔ضلع عادل آباد سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں درجہ حرارت 40ڈگری سے زائد درج کیا گیا ہے ۔ضلع کے مختلف مقامات پر گذشتہ 5 دن سے یہ صورتحال دیکھی جارہی ہے ۔ضلع کے ارلی ٹی میں 40.7 ڈگری، چیپرال میں 40.4، ستن پلی میں 40.2 اور عادل آباد اربن میں درجہ حرارت 40 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ماہ مارچ میں پہلی بار درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہونچا ہے ۔ ورنگل میں بھی گرمی کی شدید صورتحال ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عوام چوکس رہیں ۔ ضلع میں دن کا درجہ حرارت 36 ڈگری تا 39 ڈگری اور رات کا 26 سے 31 ڈگری درج کیا جارہا ہے ۔