حیدرآباد۔/7 جولائی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ I پریلمس نتائج جاری کردیئے ہیں۔ کمیشن نے نتائج ویب سائیٹ پر پیش کئے ۔ گروپI پریلمس میں 31382 طلباء کو مینس امتحانات کیلئے کوالیفائی قرار دیا گیا ہے۔ امیدوار اپنے نتائج کا کمیشن کی ویب سائیٹ پر مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ گروپ I مینس امتحانات 21 تا 27 اکٹوبر منعقد ہوں گے۔ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ I کی 563 جائیدادوں کیلئے 9 جون کو پریلمس منعقد کیا تھا۔ ریاست میں 897 امتحانی مراکز میں 4 لاکھ 3 ہزار امیدواروں نے شرکت کی۔ اسی دوران بیروزگار نوجوان گروپ I مینس امتحانات میں جائیدادوں کیلئے تناسب کو 1:50 کے بجائے 1:100 کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ طلباء تنظیموں نے بھوک ہڑتال اور مظاہرے کئے تاہم کمیشن نے واضح کردیا کہ امیدواروں کا انتخاب 1:50 کے تناسب سے ہوگا۔1