حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ میں اٹلس 2024 کی رپورٹ کے مطابق ریاست بھر میں گذشتہ دہائی میں گوشت، مچھلی اور جھینگے کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ گوشت کی پیداوار دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی ۔ 2014-15 میں 5.05 لاکھ ٹن سے بڑھ کر 2023-24 میں 10.97 لاکھ ٹن ہوگئی ۔ جھینگے کی پیداوار میں 98 فیصد اضافہ ہوا ۔ جو 8352 ٹن سے بڑھ کر 16,532 ٹن ہوگیا جب کہ مچھلی کی پیداوار تقریبا 70 فیصد بڑھ گئی ۔ 2.60 لاکھ ٹن سے بڑھ کر 4.39 لاکھ ٹن ہوگئی ۔ انڈے کی پیداوار 73 فیصد بڑھ کر 1.06 لاکھ یونٹ سے 1.83 لاکھ یونٹ تک پہنچ گئی اور اس مدت کے دوران دودھ کی پیداوار میں 36 فیصد اضافہ ہوا ۔ رنگاریڈی ضلع میں سب سے زیادہ گوشت کی پیداوار کو ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے بعد سنگاریڈی اور سدی پیٹ شامل ہیں ۔ نلگنڈہ 31,137 ٹن مچھلی کی پیداوار کے ساتھ سرفہرست ہے ۔ اس کے بعد نرمل 24,266 ٹن اور نظام آباد 23521 ٹن ہے ۔ تلنگانہ کے لائیو اسٹاک اور ماہی پروری کے شعبے میں مضبوط ترقی کی نشاندہی کرتی ہے جس سے پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور مارکٹ کی توسیع کی عکاسی ہوتی ہے ۔۔ ش