تلنگانہ میں 12 سنٹرل میڈیسن اسٹور کا قیام

   


حیدرآباد ۔ 22 ۔ ستمبر : (سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ کی جانب سے ریاست میں 12 مقامات پر سنٹرل میڈیسن اسٹورس قائم کئے جائیں گے اور اس سلسلہ میں 43 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں ۔ حکومت نے 12 میڈیسن اسٹورس کے قیام کے لیے چہارشنبہ کو جی او 591 جاری کیا ۔ یہ اسٹورس اضلاع میں قائم ہوں گے ۔ بشمول سدی پیٹ میں ٹیچنگ ہاسپٹل میں ، ونپرتی ، محبوب آباد ، جگتیال ، منچریال ، بھوپال پلی ، کتہ گوڑم ، ناگر کرنول ، بھونگیر ، گدوال میں ڈسٹرکٹ ہاسپٹلس ، سوریہ پیٹ میں ٹیچنگ ہاسپٹل اور وقار آباد میں ایریا ہاسپٹل میں قائم کئے جائیں گے ۔ ہر میڈیکل اسٹور کے قیام پر 4.60 کروڑ کے اخراجات اس طرح اس پراجکٹ کے جملہ اخراجات 43.20 کروڑ روپئے ہوں گے ۔۔