تلنگانہ میں 15 نئے فائر اسٹیشنوں کے قیام کو منظوری

   

چندرائن گٹہ ، راجندر نگر و عنبر پیٹ شامل، 382 رکنی عملہ کا تقرر ہوگا
حیدرآباد 17 نومبر (سیاست نیوز) حکومت نے ریاست میں 15 نئے فائر اسٹیشنوں کے قیام کی منظوری دی ۔ ان کیلئے 382 ملازمین کی بھی منظوری دی گئی۔ اس سلسلہ میں جی او ایم ایس 64 پرنسپل سکریٹری ہوم نے جاری کیا ۔ منظورہ 382 پوسٹ میں 367 ریگولر پوسٹ جبکہ 15 آؤٹ سورسنگ کے ذریعہ پُر کئے جائیں گے ۔ حکومت نے ان تمام اسمبلی حلقہ جات میں فائر اسٹیشن کے قیام کا فیصلہ کیا ، جہاں ابھی تک فائر اسٹیشن کی سہولت نہیں ہے۔ جن اسمبلی حلقہ جات میں نئے فائر اسٹیشن کی منظوری دی گئی ، ان میں ملکاجگری، ایل بی نگر ، عنبر پیٹ ، جوبلی ہلز ، چندرائن گٹہ ، راجندر نگر ، شاد نگر ، اسٹیشن گھن پور ، ڈورنکل ، نرسا پور ، حسن آباد ، کلواکرتی ، بالکنڈہ ، دھرما پوری اور پنا پاکا شامل ہیں۔ فائر اسٹیشنوں کیلئے جن عہدوں کی منظوری دی گئی، ان میں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ فائر آفیسر، اسٹیشن فائر آفیسر ، لیڈنگ فائر مین ، ڈرائیور آپریٹر ، فائر مین ، جونیئر اسسٹنٹ اور سوئپر شامل ہیں۔ حکومت نے ہر فائر اسٹیشن کیلئے درکار بجٹ منظور کیا ہے۔ ر