تلنگانہ میں 18برس تک کی عمر کے افراد کو ٹیکہ اندازی جاری

   

حیدرآباد 9 جنوری (یو این آئی) تلنگانہ میں 18برس تک کی عمر کے افراد کو ٹیکہ اندازی تیزی سے جاری ہے۔ اب تک ریاست حیدرآباد میں 31فیصد، میڑچل ملکاجگری ضلع میں 30فیصد ٹیکہ اندازی کا کام مکمل ہوگیا ہے جبکہ رنگاریڈی ضلع میں ٹیکہ اندازی کا کام 21 فیصد مکمل کرلیاگیا ہے ۔نظام آباد، منچریال اور محبوب نگر اضلاع میں 52فیصد ٹیکہ اندازی کا کام مکمل کرلیاگیا ۔محکمہ صحت کے مطابق آئندہ ہفتہ اور آئندہ دس دنوں میںٹیکہ اندازی کے کام میں مزید تیزی پیدا ہوگی۔تعلیمی اداروں کو تعطیلات کے پیش نظر ٹیکہ اندازی کے سلسلہ میں طلبہ میں جوش وخروش دیکھاجارہا ہے اور طلبہ کی طویل قطاریں بھی ٹیکہ اندازی کیلئے نظرآرہی ہیں۔ریاست میں اب تک تقریبا 6لاکھ طلبہ نے ٹیکے لے لئے ہیں۔33فیصد نے پہلا ڈوز لیا ہے۔ سرکاری ہاسپٹلس کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر ٹیکوں کے مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ ٹیکوں کے لئے رجسٹریشن کرنے والوں کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے ۔ان تمام کو کوویکسن دیاجارہا ہے ۔