تلنگانہ میں 2اکٹوبر تک لائسنس یافتہ سرویئرس کی خدمات کا حصول

   

وزیر مال سرینواس ریڈی کا عہدیدارو ں کیساتھ اجلاس
حیدرآباد : 17 اگست ( سیاست نیوز) وزیر مال پی سرینواس ریڈی نے کہا کہ ریاست میں 2اکٹوبر تک لائسنس یافتہ سرویئر کی خدمات حاصل کرلی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جینتی تک عوام کی سہولت کیلئے لائسنس سرویئرس دستیاب رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سرویئرس کیلئے دوسرے مرحلہ کے ٹریننگ پروگرام کا 18اگست سے 23 ضلع ہیڈ کوارٹرس پر آغاز ہوگا ۔ امیدوار 18جولائی صبح 10بجے سے قبل سرویئرس ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر کو رپورٹ کرسکتے ہیں ۔ وزیر مال نے سرویئرس کے تقرر کے مسئلہ پر عہدیداروں کیساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھوبھارتی قانون کے تحت رجسٹریشن کے وقت سروے میاپ کو لازمی طور پر داخل کرنا ہوگا ۔ اس کام میں سہولت کیلئے لائسنس یافتہ سرویئرس کی خدمات گاندھی جینتی تک حاصل کرلی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک ضلع ہیڈ کوارٹرس پر 7 ہزار سرویئرس کی ٹریننگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے ۔ جے این ٹی یو کی جانب سے لیاب پریکٹیکل امتحانات منعقد کئے گئے ۔ انہوں نے امتحانات میں کامیاب امیدواروں کو 40 روزہ اپرینٹس ٹریننگ کا آغاز کیا گیا ہے ۔ ٹریننگ کی تکمیل کے فوری بعد انہیں لائسنس جاری کیا جائے گا ۔ انہوں نے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ اس سروے سے متعلق مینول تیار کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ویونیو اور سروے ڈپارٹمنٹ کو بہتر تال میل کیساتھ کام کرتے بھوبھارتی قانون پر عمل آوری کو یقینی بنانا چاہیئے ۔ گزشتہ 10برسوں میں سروے ڈپارٹمنٹ کو نظرانداز کردیا گیا تھا ۔ 1