تلنگانہ میں 20 ڈسمبر کی صبح جاریہ سال کی سرد ترین صبح رہی

   

Ferty9 Clinic

سنگاریڈی میں درجہ حرارت 4.5 ڈگری درج کیا گیا ۔ شہر میں بھی سرد لہر
حیدرآباد۔20۔ڈسمبر(سیاست نیوز) تلنگانہ میں 20 ڈسمبر کی صبح موسم سرما کی سرد ترین صبح رہی ۔ سنگاریڈی میں درجہ حرارت 4.5 ڈگری ریکارڈ کیاگیا جبکہ کمرم بھیم آصف آباد میں 4.8 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا ۔ اس کے علاوہ 6 اضلاع میں 5تا6 ڈگری کے درمیان درجہ حرارت رہا ۔ وقار آباد میں 5.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیاگیا ۔5 دیگر مقامات پر 6 تا 7 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ ہوا اور سرد لہروں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔ حیدرآبادو سکندرآباد و ریاست کے کئی مقامات پر 10 ڈگری سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا جبکہ گریٹر حیدرآباد حدود میں یونیورسٹی آف حیدرآباد کے پاس سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا جبکہ راجندر نگر ‘ عطا پور‘ بندلہ گوڑہ و دیگر علاقوں میں ایک ہندسہ میں درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ 2یوم تلنگانہ میں درجہ حرارت میں گراوٹ کا امکان ہے اور سردی سے راحت کے امکانات نہیں ہیں۔الوال ‘ اپل‘ ماریڈپلی ‘ و دیگر علاقوں میں بھی 10ڈگری سے کم درجہ حرارت کے نتیجہ میں رات کے آخری پہر اور صبح کی اولین ساعتوں میں سردی کی شدت ریکارڈ کی گئی ۔ نواحی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ سے شام سے ہی سڑکوں سے ٹریفک غائب ہونے لگی ہے جبکہ گنجان آبادیوں میں رات کے اوقات میں چہل پہل کم دیکھی جا رہی ہے۔محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں میں دونوں شہروں میں سردی کی لہر جاری رہیگی ۔ 3