تلنگانہ میں 21 تا 25 فروری کے دوران ہلکی بارش کا امکان

   

حیدرآباد18فروری(یواین آئی) تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں 21 سے 25 فروری کے دوران ہلکی تادرمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی متوقع ہے ۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ تین دنوں کے دوران صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہر چھائی رہنے کا امکان ہے ۔ آئند ہ تین دنوں تک ریاست میں اعظم ترین اوراقل ترین درجہ حرارت میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے ۔
پیر اور منگل کی درمیانی رات کو تلنگانہ کے میدک میں اعظم ترین درجہ حرارت 14 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔